خیرپور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


خیرپور: سندھ کے ضلع خیرپور میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پیر جو گوٹھ کے قریب ناریجا اور منگنیجا برادری میں تصادم کے دوران فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں زمینی تکرار پر گزشتہ کئی عرصے سے تصادم جاری ہے اور ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک نے پورے ضلع سے پولیس نفری طلب کر لی ہے۔

واقعے کے بعد سے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے جبکہ علاقے میں خوف کی فضا ہے۔


متعلقہ خبریں