سانس لینے میں دشواری، شاہنواز دھانی کی سرجری


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنوار دھانی کی سانس لینے میں دشواری پر ناک کی سرجری کر دی گئی جو کامیاب رہی۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں نوجوان بولر کی سرجری ہوئی اور ان کی ناک میں بچپن سے  پھنسا پتھر نکالا گیا جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جب کہ ڈاکٹرز نے ان کی ناک کی ہڈی کو بھی ٹھیک کر دیا ہے۔

شاہنواز دھانی نے ڈیبیو میں خواب پوراہونے پر ٹویٹ کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

انہیں دو گھنٹے اسپتال میں رکھنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور وہ 4 جنوری کو دوبارہ چیک اپ کے لیے اپنے معالج کے پاس جائیں گے۔

سرجری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ مجھے ایک لمبے عرصے سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کرائی۔ اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں