خیبر پختونخوا میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

کیا اومیکرون ہر شخص تک پہنچے گا ؟

خیبرپختونخوا میں اومی کرون وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہواہے جس کی وزیرصحت نے تصدیق بھی کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں صوبائی وزیر  صحت تیمور خان جھگڑا نے اومیکرون کے پہلے کیس کی اطلاع دی۔

صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ انہوں نے4ماہ پہلے بھی کورونا کا مقابلہ کیا اور وہ اب بھی تیارہیں،کورونا سے بچاو کے لیے بہترین طریقہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مریض کا تعلق مانسہرہ سے ہے، متاثرہ شخص کا کن کن لوگوں سے رابطہ ہوا اس کا پتہ چلانے کے لیے اضافی ٹیمیں تفویض کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ مانسہرہ میں ویکسی نیشن کی شرح مزید بڑھانے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں