مل کر کام کرنا ہوگا، عامر خان: سب کو ساتھ ملنا ہوگا، عشرت العباد

مل کر کام کرنا ہوگا، عامر خان: سب کو ساتھ ملنا ہوگا، عشرت العباد

کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اورایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کے درمیان سندھ کی عمومی اور شہری علاقوں کی خصوصی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، آفاق احمد: خیر مقدم کرتے ہیں، خالد مقبول

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات دبئی میں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم امور پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

بلاول صاحب! جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کالا قانون مسترد: عامر خان

انہوں نے ذرائع کے مطابق واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروزے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اس موقع پر کہا کہ قومی اور بڑے مقصد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ہو گا۔

ڈاکٹرعشرت العباد کا عامر خان سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ شہری سندھ کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لیے سب کو ساتھ ملنا ہوگا۔

سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا قانون کہنے والوں کا منہ کالا ہو گا، بلاول

واضح رہے کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا بھی ایک خصوصی پیغام کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے لیے لے کر گزشتہ روز اعلیٰ سطحی وفد ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہلی مرتبہ پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں