آئینی طریقے سے حکومت کو گھر بھیجیں گے، احسن اقبال

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی طریقے سے حکومت کو گھر بھیجیں گے، ہمارے پاس جلد نمبرز پورے ہو جائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ کہ چاہتے ہیں کہ حکومت گھر جائے اور صاف اور شفاف انتخابات ہوں، نیا وزیراعظم اپوزیشن کے اتفاق رائے سے آئے گا اور اگر وہ کسی چھوٹے صوبے سے ہوتو اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کے اگلے 90 دن اہم ہونے والے بیان سے اتفاق کرتا ہوں، ہر ضمنی الیکشن میں ہم کامیاب ہورہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک بل ملکی سلامتی کے خلاف ہے، مسائل ایک جماعت حل نہیں کرسکتی: احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، پاکستان کے اصل مالک عوام ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر ہم نے بہت سے مسائل حل کیے تھے، پی ڈی ایم میں بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر چلے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کریں گے، کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی بھی لانگ مارچ کا اعلان کرے۔


متعلقہ خبریں