زمین پر قبضے کا معاملہ، تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ


اسلام آباد پولیس نے غیر ملکی پاکستانی شہری کی زمین کے قبضے کے الزام پر تاجی کھوکھر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے کھوکھر ہاوس پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت تاجی کھوکھر کا بیٹا فرخ کھوکھر ڈیرے پر موجود نہیں تھا۔ پولیس ٹیمیں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

او آئی سی کانفرنس: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا


متعلقہ خبریں