آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کی تنزلی


آئی سی سی نے ایشز سیریز مکمل ہونے کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی بھی ایک درجہ تنزلی، شاہین آفریدی چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

مینز او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بھی باولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ویلم سن کی تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ بھارت کے روی چندرن اشون دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو راباڈا تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں