دبئی: ملازم نے کمپنی کی کروڑوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں چرا لیں


دبئی میں ملازم نے کمپنی کی دس لاکھ درہم  یعنی چار کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی اکتیس موٹرسائیکلیں چرا لیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دیگر دو ساتھیوں کی مدد سے موٹرسائیکلیں چرانے کے بعد پولیس میں ڈکیتی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

دنیا کے سب سے بڑا جھولا، عین دبئی کھل گیا ہے

تحقیق کرنے پر پولیس کو معلوم ہوا کہ کمپنی کا ملازم خود چوری میں ملوث ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ ملزم نے بھی اعتراف جرم کر لیا، پولیس نے تمام موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔


متعلقہ خبریں