وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط ثقافتی رشتہ ہے۔
انہوں نے یہ بات سری لنکا کے وزیر تجارت تھراکا بالاسوریا سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر گناوردھنا کی قیادت میں سری لنکن تجارتی وفد پاکستان کے 7 روزہ دورے پر ہے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹر گناوردھنا کے تجارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کو سراہا.
وزیراعظم نے پاکستان میں بدھ مت ثقافتی ورثے بارے وفد کو آگاہ کیا. ڈاکٹر بندولا گنا وردھنے نے گرم جوشی اور خیر سگالی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان کو ابوظہبی کے ولی عہد کا فون، لاہور دھماکے کی مذمت
ملاقات میں وفد نے تجارت، آئی سی ٹی، فارماسیوٹیکل اورمعدنیات کے شعبوں میں رابطوں پراتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، تعلیم، دفاع، سیاحت، انسانی وسائل کی ترقی کے مختلف شعبوں میں بھی رابطوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI has emphasized that all efforts must be made to increase bilateral trade relations through making optimal use of Pakistan-Sri Lanka Free Trade Agreementhttps://t.co/6qleEAoUc1 pic.twitter.com/eHd0y3bPG7
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) January 25, 2022