پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست سے دو چار کرکے شاندار فتح حاصل کر لی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

پی ایس ایل7، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملنے والے ہدف کو 16 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

دلچسپ امر ہے کہ میچ میں پشاور زلمی کا کوئی بھی باؤلر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے واحد بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے۔ پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

الیکس ہیلز کی شاندار بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنزکا ہدف 16 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔ الیکس ہیلز 82 اور رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد کے پال اسٹرلنگ پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 57 رنز کی شانداراننگز کھیلی

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا ہے جس کی قیادت نوجوان اسپنر شاداب خان کر رہے ہیں جب کہ پشاور زلمی آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کی قیادت کورونا سے صحتیاب ہونے والے وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر اور یاسر خان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ٹام کوہلر کوئی رن بنائے بغیر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد حیدر علی آئے اور یاسر خان کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا مگر 26 کے مجموعی اسکور پر یاسر خان بھی 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین حسین طلعت بھی صرف 2 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی 15 رنز بنانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا شکار بنے۔

شعیب ملک نے شرفانے ردرفورڈ کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا لیکن وہ بھی 25 رنز پر محمد وسیم کے بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بین کٹنگ 26 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر بولڈ ہوئے۔

شرفانے ردرفورڈ نے سب اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

اس سے قبل پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی۔


متعلقہ خبریں