چمن: لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

چمن: لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکاروں اور بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے کیچ میں کلیئرنس آپریشن، 3 ہلاک

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے پوسٹ کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ اداروں کے حکام اور اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لیویز چیک پوسٹ پر بم حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

بلوچستان میں دستی بم حملہ: پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق دھماکے کے بعد شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال اور روزگار کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں