شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو دعوت

شہباز اور بلاول

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ظہرانے کی دعوت دے دی ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کی خبروں میں صداقت نہیں، گیٹ نمبر4 کا راستہ معلوم نہیں: بلاول

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے بھائی میاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو یہ دعوت ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے میاں شہباز شریف کی جانب سے ملنے والی دعوت قبول کرلی۔ دعوت کل دوپہرمیں ظہرانے کی دی گئی ہے۔ ظہرانہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر دیا جائے گا۔

کسانوں کو کھاد سونے کے بھاؤ بھی نہیں مل رہی، شہباز شریف

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت سندھ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے، مولانا فضل الرحمان

ذرائع کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ کل دونوں رہنماؤں کے درمیان ظہرانے پر ہونے والی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں