آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات: علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات کے موقع پر کہی۔

آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی عرب کا اسلامی دنیا میں اپنا نمایاں مقام ہے۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے : فواد چودھری

سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے آرمی چیف سے ملاقات کے موقع پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اپنا دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی وزیر داخلہ کو نور خان ایئر بیس راولپنڈی سے رخصت کیا۔ اس موقع پر
وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی ہم منصب کو ان کے دورے کے حوالے سے یادگاری تصویری البم بھی پیش کیا۔

سعودی عرب ٹیکنالوجی کی دنیا میں 6.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب کے  وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔


متعلقہ خبریں