عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے، ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ


وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم ہیلی کاپٹر سے نوشکی روانہ ہو گئے، عمران خان نوشکی میں ایف سی کی یادگارشہداپرپھول چڑھائیں گے، وزیراعظم نوشکی میں ایف سی کے جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے علاقہ نوشکی جائیں گے۔  وزیراعظم کونوشکی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی ۔ وزیراعظم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان  سے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیراعظم کو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی  دی جائے گی۔ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب  بلوچستان عوامی پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر پی ٹی آئی اور بی اے پی کے تعلقات سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں