اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں، اسد قیصر


لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ مؤثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

کچن میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے، بیانات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے: چودھری پرویز الٰہی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی گفتگو ہوئی۔

پنجاب: نئے بلدیاتی نظام پر پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے پا گئے

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پنجاب کے بلدیاتی مسودہ قانون کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق چودھری پرویز الہٰی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں زیر غور بلدیاتی مسودہ قانون پر اعتماد میں بھی لیا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 15 مئی سے شروع ہو گا

چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نچلی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں