پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا، آصف زرداری

آصف زرداری

آصف زرداری کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟ پارٹی ٹکٹ جاری


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رخسانہ بنگش اور دیگر رہنما  موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آصف زرداری کو لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ  پنجاب میں اہم ملاقاتوں اور لانگ مارچ سے متعلق دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت معاشی اور سفارتی سطح پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں