پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہو گا، شوکت ترین

مہنگائی میں اضافہ آئی ایم ایف کی وجہ سے ہوا، عوام کو براہ راست سبسڈی دیں گے: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکلنا ہوگا، اداروں سے بار بار قرضے نہیں مانگ سکتے۔

ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑے ہنرمند لوگ ہیں، پاکستانی عوام دنیا کی بہترین قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 38 ملین میں سے صرف2 ملین گھرانے ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہمارے پاس اب ڈیٹا آ گیا ہے سب کو ٹیکس دینا پڑے گا، ہم نے قواعد سوچ سمجھ کر بنائے ہیں، تاجروں کی شکایات کا نوٹس لیا ہے،ازالہ کریں گے۔

پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

شوکت ترین نے کہا کہ کاروبارکیلئے یکساں مواقع تمام پاکستانی شہریوں کا حق ہے، ہمارے پاس ڈیٹا آ گیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے ان کے پاس جائیں گے۔ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زراعت، آئی ٹی، ہاؤسنگ، تجارت پرتوجہ دینی ہے، مستحکم گروتھ ہو گی تو نچلے طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے، پیٹرول سے ہم نے تمام ٹیکس ہٹادیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں