اپوزیشن اب چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے، فواد چودھری


وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اب چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا پہلے کہتے تھے کہ ادارے ایک پیج پر نہیں، مریم نواز اور بلاول بھی کہتے رہیں کہ حکومت جانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ علاقائی جماعتیں ہیں، دونوں ایک دوسرے کو تسلیم کرتی رہتی ہیں، اپوزیشن1300سے زائد بار حکومت گرانے کی کوششیں کرچکی ہے۔

سیاسی جماعتوں میں بونے بیٹھے ہیں، چوہے پاکستان سے بھاگنا چاہتے ہیں: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب رہا، پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں