انسٹاگرام اسٹوریز کو لائک کرنے پر ان باکس میں میسج نہیں جائے گا


انسٹاگرام اسٹوریز کو لائک کرنے پر اب ان باکس میں میسج نہیں جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  پر صارفین کے لیے اسٹوری لائکس کے فیچر میں تبدیلی کر دی گئی۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں پرائیویٹ اسٹوری لائکس کے نام سے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نئے فیچر کے مطابق کسی کی اسٹوری کو لائک کرنے پر اس کے ان باکس میں میسج نہیں جائے گا۔

صارفین اب اسٹوریزکو ٹیپ کرکے لائک کریں گے جبکہ لائکس  اسٹوری پر ویوز کے ساتھ دیکھے جا سکیں گے جس  کے لیے ہارٹ آئیکن کا استعمال کیا جائے گا۔

اسٹوریز  پر کیے گئے لائکس پرائیویٹ ہو ں گے اور ان کی گنتی بھی نامعلوم ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگر صارفین کسی کی اسٹوری پر لائک یا ری ایکشن دیتے تھے تو وہ دوسرے صارف کے ان باکس میں میسج کی صورت میں جاتا تھا۔


متعلقہ خبریں