جیمز فالکنر کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 اچانک چھوڑنے کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی اور ہوٹل انتظامیہ کو نقصان کی ادائیگی بھی نہیں کی ، مسلسل اصرار کرنے پر جیمز فالکنرنے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے امیگریشن حکام سے بدتمیزی کی تھی جب کہ یہ واقعہ رات گئے نجی ہوٹل میں پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے مزید پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کی ہے۔

وہاب ریاض پی ایس ایل میں100 وکٹیں لینے والے پہلے باولر بن گئے

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ  پی سی بی اور پی ایس ایل کی جانب سے معاہدہ پورا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام پاکستانی فینز سے معذرت خواہ ہوں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد کرنا چاہتا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیمز فالکنر کے الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فالکنر کے بیان پر افسردہ ہیں۔ جیمز فالکنر کی جانب سے جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا گیا ہے، اس ضمن پی سی بی جلد تفصیلی بیان جاری کرے گا۔


متعلقہ خبریں