شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 5 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید


راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شبیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا پسنی میں آپریشن: فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک

ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب نوازعرف شکیل کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر ہلاک شدگان میں وحید اللہ، عبد الرحمان اور محمد اللہ شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 28 سال کے شہید سپاہی شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ شہید شبیر نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک

اس ضمن میں آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی جنگ کو جلد ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں