برطانیہ کورونا پابندیاں ختم کرنے کوتیار،اب آئسولیشن کی ضرورت نہیں

کورونا: برطانیہ میں نافذ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


برطانوی وزیراعظم  بورس جانسن نے کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے کورونا کے ساتھ جینا نامی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا میں مبتلا افراد کو قانونی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔  کورونا کے ساتھ جینا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کہ مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ  کی طرف لے جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔

بورس جانسن  نے کہا ہے کہ  اب معاملات حکومت کے اختیار سے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ بندشیں عائد کرنے کے بجائے ذاتی ذمہ داری کے حق میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔

آج  برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کی مزید تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں