بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد مارے گئے


بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جس میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والوں میں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تربت، پسنی کے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں نےآپریشن کےدوران بھاگنےکی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں ہتھیاراورگولیاں بھی برآمد کی گئی، یہ ہتھیارسیکیورٹی فورسز پرحملوں میں استعمال ہونے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، بلوچستان میں امن وترقی کا عمل ثبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں