پیکا آرڈیننس میں غلطیاں ہوئیں، چودھری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا: ارباب غلام رحیم

پیکا آرڈیننس میں غلطیاں ہوئیں، چودھری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا: ارباب غلام رحیم

ملتان: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چودھری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا ہے۔

تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے، مونس الٰہی

ہم نیوز کے مطابق ارباب غلام رحیم نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آموں کی پیٹیوں سے پیسے نکل آتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں ہر ادارہ کرپشن سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کی اگر ضرورت ہوئی تو لگ سکتا ہے۔

شہباز شریف نئے وزیراعظم،اپوزیشن کے بڑوں میں اتفاق

انہوں نے اعتراف کیا کہ پیکا آرڈینیس میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہم ان غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں وزیروں میں پہلی بار نمبروں کی گیم دیکھی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سندھ امور نے کہا کہ مہنگائی بین الااقوامی سطح پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلز پاس کرنے میں اپوزیشن ساتھ دے رہی ہے۔

سینکڑوں پاکستانی طلبا و طالبات یوکرین میں پھنس گئے: انخلا کے لیے مدد مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق ارباب غلام رحیم نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان نے روس میں بیٹھ کر کہا کہ آپس میں جنگ نہ کریں۔


متعلقہ خبریں