آسٹریلیا میں عام انتخابات میں حکمران جماعت کو شکست ہو گئی، لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ مورسن نے شکست کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبرل پارٹی کے لیے مشکل وقت ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی 151 رکنی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی نے 72 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ اکثریت کےلیے کم از کم 76 سیٹیں درکار ہیں۔
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کار حادثے میں ہلاک
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔