معیشت کی بحالی پر حملہ برداشت نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب

عمران خان! تم ملک کیخلاف امپورٹڈ اور فارن فنڈڈ سازش ہو، سازشی فتنے کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  معیشت کی بحالی پر کوئی حملہ برداشت نہیں ہوگا۔حکومت کی جانب سے ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کوبچانےکےلیےکیاجارہا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے۔ میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے لیکن شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ معیشت اور عوام کا ریلیف ایک نکاتی ایجنڈا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ اس پر حملہ برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں۔معیشت کی بحالی اورعوام کےریلیف کےراستے میں سرخ لکیرکھینچ دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ٹیک آف کرنےلگتی ہے،عمران خان راستے کی رکاوٹ بنتےہیں۔سی پیک آیا،شی جن پنگ نےپاکستان آنے کا اعلان کیاتودھرنےکااعلان ہوگیاتھا۔آج معیشت کی بحالی کاآغازکیاہےکوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی۔

عوام کوفیصلہ کرناہےکہ فسادٹولےکے ساتھ کھڑاہوناہےیا ملک کی تعمیر کےساتھ۔۔حکومت کی جانب سے ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کوبچانےکےلیےکیاجارہا ہے۔


متعلقہ خبریں