اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے نام پر فتنہ اور فساد مارچ کیا جا رہا ہے، لانگ مارچ کا حصہ نہ بننے پر عوام کے شکر گزار ہیں، یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
سب ڈی چوک پہنچیں،ڈیڑھ گھنٹے میں وہیں ملوں گا، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان نے فتنہ مارچ کو مسترد کیا ہے البتہ خیبرپختو نخوا حکومت اوروزیراعلیٰ جتھے کی صورت میں وفا ق پرحملہ آور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی 20 لاکھ عوام نہیں ہیں، یہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ہے جو وفاق پر حملہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ آج رکھنے کا مقصد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کونقصان پہنچانا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کا پلان اے ہی ہے کوئی پلان بی نہیں ہے، عدالت جو حکم دے اس پر خود عمل درآمد کرائیں گے۔
عمران خان اسلحہ کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جو آگے بڑھے وہ 4 سے 5 ہزار لوگ تھے، عمران خان نے تین ماہ سے پوری قوم کو یرغمال بنایا ہوا تھا، کاروباری اور دیگر امور کو معطل کیا ہوا تھا، ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے فتنہ فساد مارچ کا حصہ بننے کی بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی،
عمران کا بیانیہ صرف سوشل میڈیا پر تھا، عوام چاہتی ہے کہ ملک جمہوری انداز میں آگے بڑھے۔
عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں
ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت لاہور میں شہید کانسٹیبل کے لیے ایوارڈ اعلان کرے گی، واقعہ میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے گا، ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں۔