بیوروکریٹس کی اسکروٹنی آئی ایس آئی سے کرانے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کی مخالفت مسترد، حکومت کا اہم شعبوں میں سبسڈی دینے کا فیصلہ

حکومت نے اہم زمہ داریاں دینے سے قبل بیوروکریٹس کی سکروٹنی آئی ایس آئی سے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اہم تقرر و تبالوں کا نیا مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد خفیہ ادارے کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں۔

اہم تقرر و تبادلے، پرموشن اورانڈیکشن آئی ایس آئی کی تصدیق کے بعد عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن بڑی تقرر و تبادلوں میں اہم کیسز تصدیق کے لیے ائی ایس ائی کو بھیجے گا۔

وزیراعظم کا آئی ایس آئی سیکریٹریٹ کا دورہ: پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان

آئی ایس آئی کی منظوری کے بعد اہم تقرر و تبادلوں کی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد اہم تبادلوں کے نوٹفکیشن جاری کیے جائیں گے۔

مراسلے کی کاپی صدر ، وزیراعظم، ڈی جی آئی بی، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں