عمران خان سے جمشید دستی کی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت


پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمشید دستی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جمشید دستی سے ملاقات گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوئی، عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی ہے۔

جمشید دستی نے مظفرگڑھ کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ٹکٹیں مانگ لیں، معاملات طے ہونے کے بعد جمشید دستی باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

 


متعلقہ خبریں