امریکہ میں ایک کمپنی نے شہریوں کو اپنے گھروں میں 100 سے زائد لال بیگ رکھنے پر چار لاکھ روپے دینے کی آفر کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیسٹ کنٹرول کمپنی گھر کے مالکان کو لال بیگ رکھنے پر 2000 ڈالر یعنی چار لاکھ روپے ادا کرے گی تاکہ وہ ان سے چھٹکارا پانے کے لیے بنائے گئے کیمیکل کا تجربہ کر سکیں۔
پیسٹ انفارمر نے کہا کہ لال بیگوں سے نجات کے لیے بنایا گیا نیا کیمیکل نسانوں اور پالتو جانوروں کے لئے محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تجربے کو عمل میں لانے کے لیے سات گھروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ بچ گیا
رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ منتخب شدہ گھروں میں ایک ماہ کے لیے لال بیگوں کو چھوڑا جائے گا، بعد ازاں انہیں ختم کرنے کے لیے ان پر نیا کمیکل چھڑکا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ لال بیگ ختم کرنے کا نیا کیمیکل اگر غیر موثر ثابت ہوا تو کمپنی روائتی طریقوں سے ان سے چھٹکارا حاصل کرے گی، جس کی کوئی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔