وقت آگیا ہے نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے۔

ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے صدور سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قومی ترقی کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، پی ٹی آئی عدل و انصاف کے قیام کیلئے گزشتہ 26 سال سے سیاسی میدان میں متحرک ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین سمیت لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا بار کے صدور شامل تھے جنہوں نے آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سےعمران خان کے ویژن اورپی ٹی آئی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ملاقات میں ملک میں قانون کی عملداری، ریاستی اداروں کے مابین اختیارات کی دستوری تقسیم کا جائزہ اور مقتدر سیاسی اتحاد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف نفرت آمیز مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مافیاز نے اپنے تسلط کے دوام کیلئے ادارے تباہ، ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا، وقت آگیا ہے کہ نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھے اور کردار ادا کرے۔


متعلقہ خبریں