سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے، چودھری شجاعت


مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مناسب ہو یا غیر مناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں،اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں،شادیوں میں بھنڈ بھی بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے۔

شہباز شریف معیشت کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،چودھری شجاعت حسین

ان کا کہنا تھا کہ فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے، ہم سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔


متعلقہ خبریں