عمران خان کا ہیلی کاپٹر خراب، اڈیالہ گاؤں میں ہنگامی لینڈنگ


ڈی آئی خان سے واپسی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث اڈیالہ کے گاوں میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر بحفاظت اتار لیا، اس دوران عمران خان اور ان کے ساتھی مکمل طور پر محفوظ رہے۔

عمران خان کو دیکھ کر مقامی افراد جمع ہو گئے، اس دوران انہوں نے گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں سے گپ شپ کی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کون سے ٹیم جیت رہی ہے؟ سیکیورٹی اہلکاروں نے بچوں کو عمران خان کے قریب جانے سے روک دیا۔

جس پر عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ بچوں کو ملنے کیلئے آنے دو، انہیں نہ روکو۔

عمران خان مخالف ریمارکس، شہباز شریف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

اس موقع پر عمران خان نے سوال کیا کہ کیا آپ سب بچے اسکول جاتے ہو؟کس جماعت کے ساتھ ہیں، بچے تو سارے ہمارے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بچے ہمارے ساتھ تھے، اب بڑے بھی آ گئے ہیں۔

عمران خان نے مقامی افراد سے سوال کیا کہ چودھری نثار کی حلقے میں کیا پوزیشن ہے؟ چودھری نثار کی پوزیشن بہتر ہے یا غلام سرور خان کی؟

جس پر مقامی لوگوں نے انہیں بتایا کہ یہاں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے، عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ الحق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان بذریعہ سڑک اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں