سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان ہوگیا توبھاگ نہیں پاؤ گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ساری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔اہم دن ہوگا، لوگ پہاڑوں سے اتریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ 27کلومیٹر پر حکومت کرنے والو، اگر کوئی جانی نقصان ہوگیا تو بھاگ نہیں پاؤ گے۔سب کو کہتا ہوں ملبہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز پر نہیں کسی اور پر گرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی واپسی پر اعتراض نہیں، لانگ مارچ کی تاریخ دو تین دن میں بتادیں گے، فواد چودھری
انہوں نے کہا ہے کہ اس سے بڑا کیا عدم اعتماد ہے کہ کراچی میں لوگ چوراہوں پر مارے جارہے ہیں ۔ہمارے شہر میں دہی کی دکانوں پر لوگوں کو لوٹا جا رہاہے۔پاکستان تاریخ کے تشویشناک وقت سے گزر رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں ڈرون سے بم گرائیں گے خدا کا خوف کرو۔پولیس بھی ہماری اور ایف سی بھی پاکستان کی ہے۔اسلام آباد میں کوئی جانی نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا ؟