اوگرا، ایل این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

ogra

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا


اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ایل این جی ٹرمینل معاہدے میں قطر کا پاکستان کیلئے اہم اعلان

اوگرا کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں  12.9 فیصد کمی کی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 2.28 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال ہے، برطانیہ کو یقین دہانی نہیں مل رہی، حماد اظہر

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں