پاکستان جلد وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا، وزیر اعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جلد وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کی،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو قازقستان کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایشیائی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں، زرعی اجناس، گیس، ریلوے، روڈ، انفراسٹرکچر اورتوانائی راہداریوں پرگفتگو کی،پاکستان جلد اسلام آباد میں وسط ایشیائی ریاستوں کا سربراہی اجلاس منعقد کرے گا۔

شہباز شریف پنجاب سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ؟ مونس الہی

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں ان روابط کا ایک جامع لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں