اپنا معاملہ دنیا کے ہر انصاف کے فورمز پر اٹھاؤں گا، اعظم سواتی

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کے مجاز ہوں گے

فوٹو: فائل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اپنا معاملہ دنیا کے ہر انصاف کے فورمز پر اٹھاؤں گا۔

رہائی کے بعد چیئرمین عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ایک ایسا لیڈر دیا ہے جس سے قوم متحد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نا م نہاد جمہوری دور میں سینیٹر پر ماورائے آئین تشدد کیا گیا،تشدد کرنے والوں کو سامنے لاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نمائندگان پر بھی بدترین تشدد کیا گیا، انہوں اس ملک کی جمہوریت اور سینیٹ کے کپڑے نکالے، وہ کون لوگ ہیں؟کس ذلت سے انہوں نے یہ سوچا؟

اعظم سواتی نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ہر فورم کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا،میں سپریم کورٹ آرہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک، جمہوریت، اخلاق اور کردار اس طریقے سے نہیں چل سکتے۔


متعلقہ خبریں