پاک بھارت ٹاکرا آج میلبرن گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے، جو پاکستانی اسٹار حارث رؤف کیلئے دوسرے گھرکی طرح ہے۔
آج کے میچ میں اسپیڈ اسٹار حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے لیے تُرپ کا پتہ ثابت ہو سکتے ہیں، پاک بھارت کی ٹیموں میں جتنے بھی کھلاڑی آج میدان میں اتریں گے ان سب سے حارث رؤف کا میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کا تجریہ سب سے زیادہ ہے، پاکستانی فاسٹ باؤلر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹار کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں، وہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہیٹ ٹرک بھی کرچکے ہیں۔
2019 اور 2020 میں حارث رؤف نے آسٹریلیا میں پہلا سیزن کھیلا جس نے انہیں ٹی 20 کرکٹ کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک بننے کی راہ پر گامزن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا، قوم پر امید، کھلاڑیوں کو مشورے
2020 کے آغاز سے کسی بھی باؤلر نے میں ڈیتھ اوورز میں حارث رؤف سے زیادہ وکٹیں نہیں لی ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے حارث رؤف سے متعلق سوال کیا گیا کہ میلبرن گراؤنڈ ان کے لیے ہوم گراؤنڈ جیسا ہے تو اس کا پاکستانی ٹیم کو کیا فائدہ ہو گا؟
جس پر بابر نے کہا کہ حارث رؤف کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشنز کے بارے میں کافی باتیں معلوم ہیں اور انھوں نے ہمیں کافی معلومات فراہم کی ہیں جس کا ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔
حارث رؤف نے آسٹریلوی بگ بیش میں تین سیزن کھیلے ہیں جن میں انھوں نے 18 میچوں میں 30 وکٹیں حاصل کی ہیں، جن میں سب سے بہترین بولنگ میں 27 رنز دے کر پانچ وکٹیں شامل ہیں۔
حارث رؤف پاکستان کی طرف سے اب تک 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں جن میں انھوں نے 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔