سپریم کورٹ بار انتخابات: پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار جیت گیا، فواد چودھری


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار عابد زبیری کامیاب ہو گئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار عابد زبیری نے 1347 ووٹ لیے ہیں جب کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید نے 1148 ووٹ حاصل کیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عابدزبیری سپریم کورٹ بار کا الیکشن جیت گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں