حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

petrol

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر کی قیمتیں جو سولہ اکتوبر سے چل رہی ہیں وہ برقررا رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ٹیکس رٹرن فائل کرنے کی اخری تاریخ تھی، صورتحال کو سامنے رکھتےہوئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 3 ماہ سے پھنسی ہوئی ایل سی میں رعایت دیں گے،پہلے 50 ہزار ڈالر تک ایل سی کو کلیئر کرنے کی اجازت دی تھی، اب ایک لاکھ ڈالر کی ایل سیز بھی یکم نومبر سے کلیئر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مزید 1350 ایل سیز فوری کلیئر ہوجائیں گی،پہلے 4350 ایل سیز کلیئر کراچکے ہیں،مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد ایل سیز رکی ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں