اقبالی بیان دینے اور فائرنگ کرنے والے کے کپڑے مختلف ہیں،قوم بے وقوف نہیں، شہباز گل


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جو ویڈیو میں اقبالی بیان دکھایا جا رہا ہے اور فائرنگ والا بندہ۔ ان کے کپڑے فرق ہیں۔ قوم اتنی بے وقوف نہیں۔

اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ملزم کا اقراری بیان لیکر فورا خاص میڈیا کو بھی پہنچا دیا۔ بیان کچھ چینلز حتی کہ پی ٹی وی پر بھی چلایا جا رہا ہے کچھ سمجھ آئی؟

انہوں نے کہا کہ اس کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش ہے۔ یہ سیدھا سیدھا قاتلانہ حملہ ہے۔ اور ہم اس کا بدلہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں