لندن: بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے برطانوی شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
فرانسیسی صدر کو تھپڑ کے بعد انڈہ پڑ گیا
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی انگلینڈ کے دورے پر تھے۔
The way King Charles did not even break a sweat over that man throwing egg is the prize for me.😂😂The Royal family is made of stronger stuff than politicians, thats for sure. There will always be one 🤡, So 😎
pic.twitter.com/aKcbuWYtm4— Canellecitadelle (@Canellelabelle) November 9, 2022
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار انڈے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے انتہائی نزدیک سے گزرتے ہوئے سڑک پہ گر گئے لیکن بادشاہ چارلس نے اس موقع پر بے نیازی کا مظاہرہ کیا اور اپنا دورہ جاری رکھا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جس وقت انڈے مارنے کا واقعہ ہوا عین اسی وقت ایک شخص کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا ہے اور تم میرے بادشاہ نہیں۔ پولیس نے اسی وقت نعرے لگانے والے برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ بادشاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں ہونے والی تخت نشینی کے بعد پہلی مرتبہ شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔
بھارت: بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ کو جوتا پڑ گیا
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ کی شاہی کار پر بھی 2022 میں اس وقت انڈے پھینکے گئے تھے جب وہ وسطی انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم گئی تھیں جب کہ 1995 میں وسطی ڈبلن میں واک آؤٹ کے دوران برطانوی مخالف مظاہرین نے اس وقت کے شہزادہ چارلس پر انڈے پھینکے تھے۔