بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بیٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق بڑی پیش گوئی کر دی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل جیت گیا تو بابراعظم 2048 میں پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔
بھارتی لیجنڈ کے تبصرے عمران خان کے حوالے سے تھے جنہوں نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتا اور بعد میں سیاست میں کیریئر بنایا اور بالآخر اپنے ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔
گواسکر نے مزاحً مشورہ دیا کہ اگر بابر عمران کے ورلڈ کپ جیتنے والے کارنامے کو نقل کر سکتے ہیں، تو وہ مستقبل میں وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔