سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کرلی ہے، آخری چور بھی جلدی آجائے گا، شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کرلی ہے، آخری چور بھی جلدی آجائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے تک نیب کیسز ختم کرانے والوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا  ہے کہ سارے چوروں نے ڈرائی کلیننگ کرلی ہے، آخری چور بھی جلدی آجائے گا۔ ان کی تمام دولت باہر ہے،، نیب زدہ لوگ اپنے کیسز ختم کرنے سے پہلے اپنی دولت پاکستان لائے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر ہیں۔جن لوگوں نے اپنے مقدمات ختم کرائے چیف جسٹس ان کے نام ای سی ایل میں ڈ لوائیں۔سپریم کورٹ سے درخواست ہے ملزمان کو بھاگنے نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے الیکشن نہیں کرانے، عبوری سیٹ اپ کی طرف جا سکتے ہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہاہے کہ ملکی معیشت ٹھیک نہیں ، ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہوچکاہے۔سفارتکار کہہ چکےہیں پیسے نہیں ہم کام نہیں کرسکتے۔وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس سے ظاہرہوا دونوں ذہنی تناو کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں گے ،عوام تیاری کریں۔15سے 30دسمبر اہم ہے۔ پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے۔اسٹیبلیشمنٹ عوام اور ملک سے دور نہیں رہ سکتی۔


متعلقہ خبریں