عمران خان آج اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان آج لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران اہم اعلانات کریں گے۔

پی ٹی آئی آج لبرٹی چوک لاہور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان اہم خطاب کریں گے اور ان کی جانب سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

عمران خان نے آج کے جلسے میں اسمبلیوں اسے استعفیٰ دینے کا اعلان کر رکھا ہے جس کی وجوہات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

سابق وزیر اعظم اپنے خطاب کے دوران ملک کے موجودہ سیاسی اور معاشی بحران پر بھی بات کریں گے اور ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا اپنا مطالبہ دہرائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں