کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں  کراچی کنگز کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی۔

کراچی کی بھی ابتدائی وکٹیں جلدی گرگئی، شرجیل خان صفر، حیدر علی صفر اور جیم ونس 22 رنز بناکر پویلین لوٹے ٹیم نے 35 کے مجموعے پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

چوتھی وکٹ پر شعیب ملک اور میتھوویڈ نے 35 رنز کی شراکت بنائی، ویڈ 15 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے، 76 کے اسکور پر کپتان عماد وسیم صرف 5 رنز بناکر لوٹ گئے۔

شعیب ملک نے اس دوران ناقابل شکست 71 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران 1 چھکا اور 8 چوکے لگائے جبکہ عرفان خان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ کی جانب محمد حسنین نے دو جب کہ نسیم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شاہد آفریدی نے محمد عامر کو کیوں ڈانٹا؟

اس سے پہلے  کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی اوورز میں کراچی کنگز نے کوئٹہ پر شدید دباو بنائی رکھا، اننگز کے پہلے ہی اوور میں عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ان کے بعد آنے والے بھی دونوں بیٹرز جلدی چلتے بنے۔ پانچویں وکٹ پر مارٹن گپٹل اور افتخار احمد نے 69 رنز کی شراکت قائم کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بہتر پوزیشن میں لے آئے۔

افتخار احمد اس دوران محمد عامر کو چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 32 رنز کی اننگز کے دوران 3 چوکے مارے۔

ایک طرف سے وکٹیں گرنے اور رن ریٹ گرنے کے باوجود مارٹن گپٹل نے 66 گیندوں پر 117 رنز کی باری کھیلی، وہ پی ایس ایل 8 میں پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

مارٹن گپٹل نے اس دوران 12 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔


متعلقہ خبریں