عمران خان کی 2کیسز میں عبوری ضمانت منظور


 انسداددہشتگردی عدالت اور  بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش ہوئے۔
عمران خان کو عقبی دروازے سے اے ٹی سی اسلام آباد پہنچایا گیا۔

عمران خان نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے اس سے قبل عمران خان کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ اسلام آباد  میں عمران خان کیخلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے  ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت  منظور کر لی۔

وکیل نے دلائل دیے کہ 2013کی ٹرا نزکشن پر 2022 تک خاموشی کیوں رہی؟ پیسے لینا کوئی جرم نہیں اگر وہ کسی بینکنگ چینل سے وصول کیے گئے ہوں،یہ کیس دستاویزی شوائد پر مبنی ہے جس میں ٹیمپرنگ کا سوال ہی نہیں ۔ووڈن کرکٹ کلب اور ابراج گروپ کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔

پراسییکوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو گزشتہ سماعتوں پر طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا دی گئی۔گزشتہ سماعتوں پرپراسیکیوشن نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی مخالفت نہیں کی۔عمران خان کی اپنی طبی رپورٹ کے مطابق ٹانگ میں سوجن ہے، زخم نہیں ۔

پراسیکیوٹر نے کہاعمران خان کو اتنی ضمانتیں ملی ہیں کہ ریڈر بھی ضمانتوں کی تعداد بھول گیاہے۔پروسیکیوٹر نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشدہ شاہین نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت میں 20 منٹ وقفہ کردیا۔

سماعت دوبارہ شروع ہونے پر بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا۔عمران خان بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ ۔عمران خان کی پیشی کے موقع پر بدںطمی دیکھنے میں آئی۔ پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخل ہو گئے۔پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس  میں کیمرے توڑ دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان نے طیارے سے جانا تھا تاہم بعد ازاں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے بذریعہ موٹروے جانےکا فیصلہ کیا گیا۔۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی،بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز  زیر سماعت ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں