لیڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز، انگلینڈ ٹیم کی پوزیشن مستحکم


لیڈز: لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کے اختتام پرانگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 128 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، کھیل کے آغاز کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے پہلی وکٹ جو روٹ کی حاصل کی، وہ 45 رنز کے انفرادی اسکور پر محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی محمد عامر نے ہی حاصل کی جب انہوں نے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان کو 28 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا، یہ آج کی دوسری اور مجموعی طور پرانگلینڈ کی چوتھی وکٹ تھی۔

انگلش ٹیم کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بیس تھے جو 49 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے جب کہ جونی بیئراسٹو 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے، میزبان ٹیم کے ساتویں کھلاڑی ووکس محمد عباس کی گیند پر 17 رنز کے انفرادی اسکور پرآؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے بہت بری پرفارمنس دکھائی اور پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جس کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے، پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کو انگلش ٹیم پر 68 رنز کی برتری حاصل تھی۔

میچ کے پہلے روز انگلینڈ کے ایلیسٹر کک 46 اور کیٹن جیننگز 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ جوروٹ اور ڈومینک کریز پر موجود تھے، ایلسٹرکُوک 46 رنز ہی بنا سکے انہیں حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

 


متعلقہ خبریں