اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہیں، سیاسی جماعتیں اقتدار کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں، فواد چودھری

Fawad-Ch

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ییڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کی تاریخ ملنا آئین کی فتح ہے، سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ اب اقتدارکا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتدار کا فیصلہ نامزدگیوں پر نہیں عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، ہر آنے والے دن کے ساتھ حکومت کے دن پورے ہورہے ہیں۔

عمران خان کے سہولت کار کیوں اسے بچانا چاہتے ہیں؟ الیکشن سے پہلے ترازو کے پلڑے برابر کریں، مریم نواز

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اس قابل نہیں رہی کہ حیلے بہانے کر سکے، الیکشن فریم ورک پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں