سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے،فواد چودھری

fawad ch

نیب نے فواد چودھری کیخلاف ایک اور انکوائری شروع کردی


تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے وکلاء کو چیمبرز کیلئے پیسے دئیے گئے، ہر بار ایسوسی ایشن اور بار لیڈر اور صحافیوں کیلئے علیحدہ فنڈزمختص ہیں۔

دوسری جانب فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرچے کاٹنے کا ماحول بنا دیا گیا،ہم مقدمات سے ڈرنے والے نہیں ہیں،عمران خان کے خلاف 40دہشت گردی کے مقدمات ہیں، میرے خلاف بنائے گئے 7کیسز ہیں کسی کا کوئی سر پیرنہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد میں تھا لاہورمیں مقدمہ درج ہوا، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے، اس موقع پر انہوں نے سوالیہ لہجے میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شہری کیا کیڑے مکوڑے ہیں؟سوشل میڈیا کے اٹھائے گئے لوگوں کا کسی کوکوئی پتا نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں